انٹرٹینمنٹ
سوچا بھی نہ تھا کہ کبھی اداکاری بھی کرسکتی ہوں
گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ یقین نہیں تھا کہ اداکاری بھی کر سکتی ہوں
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل رقیب سے میں اداکاری مومنہ درید کی پیش کش پر کی او ر انہیں اس بات کا یقین نہیں تھا کہ وہ کبھی بھی اداکاری کرسکیں گی اور انہیں آج بھی لگتا ہے کہ وہ اداکاری نہیں کرسکتی ہیں ۔
View this post on Instagram
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ڈرامے میں مکالمے کی ادائیگی انہوں نے اداکار نعمان اعجاز سے سیکھی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اداکاری کی میں کچھ نیا کرنا چاہتی تھیں اور اس خواہش کا اظہار انہوں نے نعمان اعجاز سے بھی کیا تھا جس پر اداکار نے ان کی کافی مدد بھی کی ۔