کراچی : سرکلر ریلوے کو سٹی اسٹیشن سے اورنگی اسٹیشن تک توسیع دے دی گئی ہے۔
سرکلر ریلوے کی توسیع کے مطابق پہلی ٹرین اورنگی اسٹیشن سے شام 4:16 بجے روانہ ہوگی۔ سٹی سے اورنگی اسٹیشن تک 14 کلومیٹر ٹریک پر 8 اسٹیشن اور 12 پھاٹک ہیں۔ ٹرین منگھوپیر، سائٹ، شاہ عبدالطیف، بلدیہ، لیاری اور وزیر مینشن سے ہوتی ہوئی سٹی پہنچے گی۔
سٹی اسٹیشن سے ٹرین معمول کے روٹ پر دھابیجی پہنچے گی۔ دھابیجی سے چلنے والی ٹرین صبح 10:10 پر اورنگی اسٹیشن پہنچے گی۔
ٹرین پانچ کوچز پر مشتمل ہے، جن کی مجموعی گنجائش 500 مسافروں کی ہے۔ اورنگی سے دھابیجی تک سفر کا کریہ 30 روپے ہوگا۔