خیبر پختونخواہ

پولیس نے مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والا گروہ پکڑ لیا

پشاور : مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

پشاور  پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا، جن سے 850 کلو گوشت بھی برآمد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کے مطابق دکانوں کو سپلائی کرنے سے پہلے گاڑی سمیت سرکاری تحویل میں لے لی۔ یہ گروہ پشاور بھر سے مردہ جانور اکٹھے کر کے دکانوں کو سپلائی کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے، جس کے بعد مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close