انٹرٹینمنٹ

علیزے گبول کی دوسری زندگی کا آغاز ہوگیا

ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے دبئی میں دوسری شادی کرلی۔

علیزے گبول نے پہلی شادی 2016 کے بعد کی تھی اور انہیں پہلے شوہر سے ایک بیٹی  بھی ہے۔

پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے گبول نے پہلے شوہر اسامہ سے2017 میں ہی طلاق ہوچکی تھی۔

اس وقت یہ خبریں سامنے آئیں ہیں کہ انہوں نےدوسری شادی کرلی۔

اچانک انہوں نے 19 فروری کو انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کی دوسری زندگی کا آغاز ہوگیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alyzeh Gabol (@alyzehgabol)

علیزے گبول نے 19 فروری کو ایک مرد کی جانب سے انگوٹھی پہنائے جانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نئی زندگی کی شروعات ہوگئیں اور ساتھ ہی انہوں نے اس پر خدا کے شکر بھی ادا کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اور تصویر شیئر کی، جس میں انہیں کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alyzeh Gabol (@alyzehgabol)

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے منگنی کی ہے یا شادی؟ اور نہ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کی نئی زندگی کا آغاز کب سے ہوا؟

علیزے گبول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ساتھی ماڈلز، شوبز شخصیات اور قریبی دوستوں کے انسٹاگرام پوسٹس بھی شیئر کیں، جن میں انہیں شادی کی مبارک باد دی گئی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close