انٹرٹینمنٹ

فلم گنگو بائی کاٹھیاواری 30 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

 ممبئی: فلم گنگو بائی کاٹھیاواری پر پابندی کی درخواست مسترد

سنجے لیلا بھنسالی کی یہ فلم 1960ءکی دہائی میں ممبئی کے علاقے کماٹھی پورا میں غیر قانونی پیشوں سے وابستہ خاتون گنگو بائی کی زندگی پر مبنی ہے اور اس کی کہانی ایس حسین زیدی کے تحریر کردہ ناول ’مافیا کوئنز آف ممبئی‘ سے لی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں فلم پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے ممبئی کی ایک مقامی عدالت میں ایک شہری نے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست گزار بابوجی راؤجی شاہ نے خود کو گنگو بائی کا بیٹا قرار دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ناول کے کچھ حصے ان کے حق رازداری، عزت نفس اور حق آزادی کی خلاف ورزی اور ہتک عزت پر مبنی ہیں اس لیے ناول ’مافیا کوئنز آف ممبئی‘ میں گنگوبائی کی زندگی سے متعلق اسباق کو حذف، ناول کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی اور اس ناول پر مبنی فلم کی ریلیز کو روکا جائے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی آنے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواری‘ کا پوسٹر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close