نیو دہلی : آج بھارت بھر میں کاروباری تنظیموں کی جانب سے نئے ٹیکس کے خلاف ہڑتال ہے۔
کسانوں کے بعد اب بھارت میں تاجر بھی میدان میں آگئے، نئے ٹیکس کے خلاف چالیس ہزار سے زیادہ کاروباری تنظیموں کے اتحاد کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس کی جانب سے آج بھارت بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔
ہڑتال کے دوران ہول سیل اور ریٹیل بازار پوری طرح سے بند رہیں گے، لیکن اشیائے ضروریہ کی فروخت جاری رہے گی، ایندھن کی بڑھتی قیمت کے خلاف ٹراسپورٹرز بھی اپنی گاڑیاں بند رکھیں گے۔