Featuredاسلام آباد
اپوزیشن شفافیت کی راہ میں دیوار بنی ہوئی ہے
اسلام آباد: شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی ہے۔
اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی ہے، وزیراعظم انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے کھڑے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی ہے اور شفافیت کی راہ میں دیوار بنی ہوئی ہے، پی ٹی آئی نے نظام میں کرپشن کے خاتمے کو تحریک کی شکل دی۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اس مقصد کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، قوم نے جان لیا انتخابی نظام میں شفافیت پر کون کس رخ پر کھڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے کھڑے ہیں۔ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام چاہتے ہیں۔