Featuredاسلام آباد
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری مسترد کردی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں۔
خیال رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 6روپے 22 پیسے اضافے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 6روپے 82 پیسے اضافے کی تجویز تھی۔
مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے اضافے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 5 روپے 78 پیسے اضافے کی تجویز تھی۔