Featuredاسلام آباد

پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کیلئے سفارشات تیار کرلیں

اسلام آباد : پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا آغاز کراچی سے ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی لانگ مارچ کیلئے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی نے سفارشات تیار کرلیں ہیں۔

کمیٹی کی سفارشات کے مطابق لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کے ساتھ شروع ہوگا۔ تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے۔ تمام جماعتیں زیادہ سے زیادہ افراد کو لانے کے لیئے طرح متحرک ہوں۔

شرکاء کے استقبال کیلئے مرکزی کیمپ فیض آباد میں لگایا جائے گا، دیگر مقامات میں روات چوک، 26 نمبر چونگی، کوکا کولا فیکٹری اور بارہ کہو شامل ہیں۔ تمام جماعتیں اپنے جلوسوں کو الگ، الگ سے منظم کریں گی اور تمام اخراجات برداشت کریں گی۔

کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پی ڈی ایم کی سینئر قیادت کو فوری طور پر چاروں صوبوں کا دورہ کرنا چاہیے۔ لانگ مارچ کے لئے لوگوں کو متحرک کرنے کے لئے ایک مشترکہ نظم تیار کی جائے۔

لانگ مارچ کے لئے مختلف کمیٹیاں فوری طور پر تشکیل دی جائیں۔ مختلف کمیٹیوں میں کنٹرول روم، میڈیا، تشہیر کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی، سیکیورٹی کمیٹی، سہولیات کمیٹی، لیگل کمیٹی، فنانس کمیٹی، پروگرام کمیٹی، فوڈ کمیٹی، میڈیکل کمیٹی شامل ہے۔

سفارشات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دھرنے کے مقام پر شرکاء کے پہنچنے سے قبل انتظامات کئیے جائے۔ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک کہ مقصد حاصل نہیں ہوتا ہے۔ تاجروں ، کسانوں اور مزدور یونینوں سے رابطہ کیا جائے اور انہیں مکمل طور پر متحرک کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close