دنیا

سعودی شہزادے کے 80 عقابوں کا جہاز کی سیٹ پر سفر

جدہ: مسافر بردار طیارے میں سوار 80 عقابوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے لیکن بزنس کلاس میں آرام دہ کرسیوں پر بیٹھے ہوئے یہ عقاب مفت میں سفر نہیں کررہے بلکہ سعودی شہزادے نے اپنے ان خاص مہمانوں کے لیے باقاعدہ ٹکٹ خریدے تھے۔

اس تصویر میں 80 عقاب اپنے مالک کے ساتھ طیارے میں سفر کررہے ہیں لیکن یہ اپنی نوعیت کا پہلا موقعہ نہیں کیونکہ خلیجی عرب ممالک میں شاہی خاندانوں کے افراد سال میں کم از کم ایک سے دو مرتبہ اپنے پالتو عقابوں کے ساتھ مسافر بردار طیاروں میں سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں اور خصوصاً جب وہ شکار پر جارہے ہوتے ہیں۔

falcons plane 02 1485852955

چار سال پہلے بھی ایسی ہی ایک تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہے جس میں عرب شیوخ کے ساتھ درجنوں عقاب ایک مسافر بردار طیارے میں دکھائی دے رہے تھے۔

falcons plane 03 1485852958

عرب ممالک میں عقاب پالنا اور شکار کھیلنا بلند سماجی رتبے کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اسی لیے خلیجی ممالک کی بیشتر ہواباز کمپنیاں مالدار عرب شیوخ اور عرب شہزادوں کے پالتو عقابوں کے لیے خصوصی انتظامات کرتی ہیں۔ 

falcons plane 01 1485852953

دلچسپی کی بات یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں عقابوں کے لیے پاسپورٹ تک بنوائے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے مالک کے ساتھ بین الاقوامی سفر بھی کرسکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close