Featuredاسلام آباد

مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حکومتی امیدوار نامزد

اسلام آباد : وزیر اعظم نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے سابق پی ٹی آئی ممبر سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے نو منتخب سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے نام پر مشاورت ہوئی۔ اس دوران مرزا آفریدی سمیت تین ناموں کا تذکرہ کیا گیا، اتحادیوں نے فیصلے کا اختیار وزیر اعظم کو دے دیا۔

وزیر اعظم نے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل کا انتخاب انتہائی اہم مرحلہ ہے۔ کل تمام اراکین اپنی حاضری یقینی بنائیں اور حکومتی امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close