اسلام آباد
اسلام آبادمیں کارنہ روکنےپرپولیس اہلکارکی فائرنگ
اسلام آباد کےسیکٹر آئی ٹین میں اشارے کے باوجود کار نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی جس کے باعث نوجوان جاں بحق ہو گیا،تاہم کار میں سوار لڑکی محفوظ رہی۔
کارسوارکی لاش پمز اسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ لڑکی کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تھانےبھیج دیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونےوالےتیمورکا تعلق مردان اورلڑکی کاتعلق لاہور سے ہے۔