پاکستان میں 11 سالوں میں 17،255 دہشت گردی کے واقعات ہوئے
وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے واقعات کا ریکا ڈر کی لسٹ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو پیش کردی، چوہدری نثار کی جانب سے پیش کردہ تحریری جواب میں تفصیل کے ساتھ درج ہے کہ 2005میں دہشتگردی کے113 واقعات ہوئے، 2006میں دہشتگردی کے1444 واقعات ہوئے، 2007میں دہشتگردی کے1820 واقعات ہوئے، 2008میں دہشتگردی کے1575واقعات ہوئے، 2009میں دہشتگردی کے1938واقعات ہوئے، 2010میں دہشتگردی کے2061 واقعات ہوئے، 2011میں دہشتگردی کے 1680 واقعات ہوئے ، 2012 میں1316 دہشتگردی کے واقعات ہوئے، 2013میں دہشتگردی کے 1571 واقعات ہوئے، 2014 میں1816 دہشتگردی کے واقعات ہوئے، 2015میں دہشتگردی کے 1139واقعات ہوئے، جبکہ گزشتہ سال 2016میں785 دہشتگردی کے واقعات رونما ہوئے تھے.
یاد رہے، رواں ماہ وزیر مملکت نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کو فنڈنگ اور دہشتگردانہ اقدامات کی روک تھام کے حوالے سے جامعہ حکمت عملی تیاری کرلی گئی ہے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بعض غیر ملکی حساس ادارے بھی دہشت گردوں کی فنڈنگ کر رہے، جبکہ بھتے اور منشیات فروشی سے موصول رقم بھی فنڈنگ میں استعمال ہوتی ہے جس کی روک تھام کے لیے اسٹیٹ بینک کو ہدایات جاری کردی ہیں۔