عدالت کا یہ تاریخی فیصلہ آنے والے دنوں میں دوسروں کی بہت مدد کرسکتا ہے
موٹر وے سانحے کے متاثرین کے لیے عدالت کا مجرمان کو سزائے موت کا فیصلہ صدمہ کم کرنے میں معاون ہوگا۔
اداکارہ اشنا شاہ نے موٹر وے زیادتی کیس کی متاثرہ خاتون کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورٹ کا فیصلہ متاثرہ خاتون کا صدمہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اشنا شاہ نے کہا کہ ’موٹر وے سانحے کے متاثرین کے لیے عدالت کا مجرمان کو سزائے موت کا فیصلہ صدمہ کم کرنے میں معاون ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ’عدالت کا یہ تاریخی فیصلہ آنے والے دنوں میں دوسروں کی بہت مدد کرسکتا ہے۔‘
Dear survivor, I hope this is a step towards the healing of your trauma. This verdit is a landmark and it may help others from going through what you did. Sending love and light to you and your children, Sis!
Stay strong.❤️❤️https://t.co/doh5iYNFIM— Ushna Shah (@ushnashah) March 20, 2021
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ خاتون کیلئے اور ان کے بچوں کیلئے بہت سا پیار اور دعائیں۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہفتے کو زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا تھا، دونوں مجرموں کو موت اور عمر قید کی سزاسنائی گئی تھی۔