شاہ رخ خان نے گریجویشن مکمل کر لیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو 28 برس بعد ہنس راج کالج سے بی اے پاس کی ڈگری مل گئی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر شاہ رخ نے کہاکہ یہ میرے لئے خاص لمحہ ہے کیونکہ برسوں بعد کالج میں آیا اور زمانہ طالبعلمی کی یادیں تازہ ہو گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1988 میں اس کالج سے پاس ہوا تھا۔ شاہ رخ کو ڈگری دیتے ہوئے ہنس راج کالج کی پرنسپل رما شرما نے کہا کہ ادارے کو اپنے اس سپر اسٹار اسٹوڈنٹ پر فخر ہے۔شاہ رخ نے اس کالج سے سال 1988 میں بی اے پاس کیا تھا لیکن اب تک اپنی ڈگری لینے کالج نہیں آئے تھے۔
صرف ہنس راج ہی نہیں بلکہ ارد گرد کے دوسرے کالج سے بھی کئی اسٹوڈنٹ شاہ رخ کو دیکھنے آن پہنچے. اس سال آنے والی اپنی فلم ’فین‘ کا گانا بھی شاہ رخ نے منگل کو ریلیز کیا. فلم ’فین‘ میں شاہ رخ فخر کا رول ادا کر رہے ہیں جو ہنس راج کالج میں پڑتا ہے۔15 اپریل کو فلم کے ریلیز ہونے کا امکان ہے۔