دبئی کے حکمران شیخ محمد کے بھائی شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے
دبئی (24 مارچ2021ء) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعطم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ محمد کے بھائی شیخ حمدان بن راشد کافی عرصے سےعلیل تھے ، جن کے انتقال کی تصدیق شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی کی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میرا بھائی میرا ساتھی اب اس دنیا میں نہیں رہا ، خدا ان پر رحم کرے ، إنا لله وإنا إليه راجعون۔
شیخ حمدان بن راشد المکتوم 9 دسمبر 1971ء کو کابینہ کی پہلی تشکیل کے بعد سے وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز تھے ، شیخ حمدان بن راشد المکتوم 9 دسمبر 1971 کو کابینہ کی پہلی تشکیل سے وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز رہے ، انہوں نے دبئی میونسپلٹی ، المکتوم فاؤنڈیشن ، دبئی ایلومینیم (ڈبل) جیسی متعدد اعلیٰ سرکاری اداروں کی صدارت کی جن میں دبئی نیچرل گیس کمپنی لمیٹڈ ، دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور دیگر شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ شیخ حمدان کو رائل برٹش کالج لندن اور رائل برٹش کالج ایڈنبرگ سے انٹرنل میڈیسن کے لئے اعزازی فیلو شپ سے نوازا گیا ، اس کے علاوہ انہیں رائل برٹش کالج گلاسگو سے انٹرنل میڈیسن اینڈ سرجری کے لئے بھی اعزازی فیلوشپ دی گئی