اسلام آبادپاکستانپنجاب

بچوں کو سمجھائیں وہ بچگانہ سیاست نہ کریں، مولانا کا نواز شریف اور زرداری کو پیغام

سلام آباد (24 مارچ2021ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کو پیغام پہنچایا ہے کہ بچوں کو سمجھائیں وہ بچگانہ سیاست نہ کریں۔آج پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کا اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی جب کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے تمام معاملات مل جل کر حل کرنے پر اتفاق کیا۔ پی ڈی ایم قیادت کی مداخلت کے بعد کارکنوں اور ترجمانوں کو مخالف بیان بازی سے بھی روک دیا گیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی ایم کی تمام جماعتوں کو مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔

فیصلے کے مطابق قائد حزب اختلاف کی نشست ن لیگ کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلوں کا احترام کرے گی۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ طے ہوا تھا 14 اپریل سے قبل کوئی کسی کے خلاف متنازعہ بیان نہیں دے گا ۔بلاول بھٹو اور مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں کے حالیہ بیانات پر مایوسی ہوئی ہے جو فیصلے پی ڈی ایم اجلاس میں ہوئے تھے ان پر عمل ہونا چاہیے۔
۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا ہمارے چارٹر کا حصہ نہیں ہے ، پی پی رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں یہ طے کیا گیا تھا کہ پاکستان ڈیموریٹک موومنٹ میں فیصلے اکثریت رائے سے نہیں بلکہ اتفاق رائے سے لیے جائیں گے ، یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ پیپلز پارٹی کسی اصول سے انحراف کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close