سینیٹ میں اعظم نذیر تارڑ کے اپوزیشن لیڈر بننے کے قوی امکانات
اسلام آباد ( 26 مارچ 2021ء ) سینٹ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اعظم نذیر تارڑ کے اپوزیشن لیڈر بننے کے قوی امکانات ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بی این پی کی پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کرنے کے بعد ن لیگ کے امیدوار نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل کر لی ہے۔پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو اپنا امیدوار دستبردار کرنے کا پیغام دیا ہے۔
جے یوآئی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دینے کی پابند ہے۔پی ڈی ایم کو کامیاب بنانے کے لیے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔جبکپسینئر صحافی نعیم اشرف بٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوارنے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے لیے مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل کرلی ، کیوں کہ اس ضمن میں اپوزیشن ارکان میں سے 26 سینیٹرز نے مسلم لیگ ن کے امیدوارسینیٹر اعظم نذیرتارڑ کی حمایت کے لیے لکھ کردینے کے لیے بھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ن لیگی امیدوار کی حمایت کرنے والے سینیٹرز میں 17 کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے ، جب کہ 5 سینیٹرز جے یو آئی ف ، 2 نیشنل پارٹی ، 2 پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹرز اور بی اين پی کے 2 سينيٹرز بھی ن لیگی امیدوار کی حمایت کرنے والوں میں شامل ہيں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کو ان کے اپنے سینیٹرزکےعلاوہ صرف اے این پی کی ہی حمایت حاصل ہوسکی ہےجو کہ ناکافی ہے کیوں کہ سینیٹ میں اپوزيشن ليڈر بننے کسی بھی امیدوار کو کے لیے 26 ووٹ درکارہوتے ہيں۔وسری طرف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جے یو آئی ایف کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دینے کی پیشکش کر دی