انٹرٹینمنٹ
امریکی ماڈل کرسی ٹیگن نے ٹوئٹرکو خیر باد کہہ دیا
نیویارک (26 مارچ2021ء) امریکی ماڈل کرسی ٹیگن نے بیتحاشہ نفرت انگیز کمنٹس سے تنگ آکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے اپنا اکائونٹ ڈیلیٹ کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسی ٹیگن کے اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد13.7 ملین سے زائد تھی پھر بھی انہوں نے اپنا اکائونٹ ڈیلیٹ کیا۔اکائونٹ ڈیلیٹ کرنے سے قبل انہوں نے لکھا کہ میں ٹوئٹر سے اپنا اکائونٹ ہٹانے کا سوچ رہی ہوں۔
یہ میرے لئے مثبت کے بجائے منفی ثابت ہو رہا ہے اور اب یہ صحیح وقت ہے کہ اس حوالے سے کچھ کیا جائے۔انہوں نے اپنے مداحوں کے لئے لکھا کہ 10 سال سے زائد آپ لوگ میری دنیا رہے۔میں آپ میں سے اکثریت کو واقعی اپنا دوست سمجھتی ہوں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں الوداع کہوں۔امریکی ماڈل کرسی ٹیگن نے جیسے ہی اپنے آخری پیغامات مداحوں کے لئے لکھے اس کے فوراً بعد ہی ان کا اکائونٹ ٹوئٹر پر دکھنا بند ہوگیا۔