پنجاب
یکم اپریل سے صوبہ پنجاب میں شادی کی تقاریب پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
وزیراعلی پنجاب:عثمان بزدار کی زیرصدارت اینٹی کورونا کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے لئے گئے ہیں
کابینہ کمیٹی نے این سی او سی کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کے لائحہ عمل کی منظوری دی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی اختیار کی جائے گی.
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے وہ اضلاع جہاں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 12 فیصد سے زائد ہے وہاں عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے موثر لاک ڈاﺅن نافذ کا فیصلہ کیا گیا ہے. انہوں نے اعلان کیا کہ یہ لاک ڈاﺅن یکم اپریل سے 11 اپریل تک جاری رہے گا تاہم کابینہ کمیٹی 7 روز بعد اس کا ازسرنو جائزہ لے کر اقدامات کا فیصلہ کرے گی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاش اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے کورونا وائرس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا.
ا