دنیا

ایران اور چین معاہدے سے امریکا کے زوال میں تیزی

قومیں : ہمیشہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے بعد آزاد ہونے والا چین آج دنیا کی سپر پاور بن چکا ہے

ہمارے حالات آج بھی یہ ہیں کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے ویکسین تیار کرنے ا ور درآمد کرنے میں مکمل ناکام ہیں چین نے اپنے ملک کی ترقی کی رفتار اتنی تیز رکھی کہ آج دنیا کے ہر ملک میں چینی لوگ بکثرت موجود ہیں۔

اس وقت مشرق وسطیٰ کی چینی پالیسی بھی عروج پر ہے جس کے لیے ابھی وہ چین کے ساتھ معاہدے کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے اور بعدازاں دیگر ممالک میں بھی اس کا اثر ورسوخ بڑھتا چلا جائے گا جس کا امریکہ سخت برا منائے گا۔چین کی ایران کے ساتھ معاہدے ارو ترقیاتی پراجیکٹ کی جتنی تشویش امریکا کو ہے اتنی شاید کسی اور کو نہیں ہو گی۔

ایران نے چین کے ساتھ اسٹریجیٹک معاہدے کو امریکا کے زوال میں تیزی کا سبب قرار دے دیا۔

چین کے ایران میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے پر سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے کہا کہ اس معاہدے سے امریکا کے زوال میں تیزی آئے گی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی شمخانی نے لکھا کہ معاہدے پر جوبائیڈن کے خدشات جائز ہیں کیونکہ مشرقی ممالک کے درمیان اسٹریجیٹک تعاون سے امریکا کے زوال میں تیزی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ اسٹریجیٹک معاہدہ ایران کی فعال مزاحمتی پالیسی کا حصہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close