پاکستان

وزیراعظم نے کورونا کے شکار صدر مملکت عارف علوی سے اپنا تجربہ شیئر کیا

کورونا کے شکار: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق وزیراعظم نے اُن سے اپنا تجربہ شیئر کیا اور آرام، نیند اور سوپ کا مشورہ دیا ہے۔

 

عارف علوی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’میں نیک خواہشات اور دعاؤں پر سب کا شکرگزار ہوں، کیونکہ دعائیں شفایابی کا باعث بنتی ہیں۔‘

 

 

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بہت ساری دعاؤں کے سبب میں آج بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

 

 

صدر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھ سے اپنا تجربہ شیئر کیا، آرام، نیند اور سوپ کا مشورہ دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close