Featuredاسلام آباد

ہمیں حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو نظر انداز کرنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم نے اپوزیشن کو نظر انداز کرنے کا کہہ دیا کیونکہ ہمیں حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حکومت اقدامات اور کارکردگی کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ آٹا، چینی اور دیگر اشیاء سستی قیمت پر فراہم کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیرخزانہ سے کہہ دیا کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close