Featuredاسلام آباد
رمضان المبارک میں بھر پور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت، شیخ رشید
اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ترجمانوں اور حکومتی رہنماوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں بھر پور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نےاجلاس میں وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ عوام کو رمضان میں آٹا ، چینی سمیت دیگر اشیاء سستی فراہم کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اشیائے خوردو نوش کی فراہمی سستے داموں یقینی بنائی جائے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں اپوزیشن کو اگنور کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو یہ ہدایت بھی کی کہ چینی آٹا اور دالوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات اور کارکردگی کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا۔