اسلام آباد
اے این پی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کردیا
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے، کہا کہ اپنے اصولوں پر سیاسی سفر کو جاری رکھیں گے۔
اے این پی رہنما امیر حیدر خان ہوتی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے اصولوں پر سیاسی سفر کو جاری رکھیں گے، اے این پی سے جواب لینے کا اختیار صرف اسفند یار ولی کو ہے۔ بہتر ہوتا تحفظات پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں رکھے جاتے۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے کچھ تحفظات تھے، اےاین پی کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے، کچھ مخصوص جماعتیں پی ڈی ایم کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو دوسری جانب لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم ذاتی ایجنڈے کے لیے کسی کا ساتھ نہیں دے سکتے۔