کوئی مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش نہ کرے، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد:تجزیہ نگار صابر شاکر نے کہا کہ جہانگیرترین نے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ساتھ ملا کر عمران خان کی حکومت کو واضح پیغام دے دیا ہے۔
جس پر وزریراعظم عمران خان نے پیغام لانے والے کو یہ کہا ہے کہ میرا جو احتساب کیلئے موٴقف ہے میں اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ یوٹیوب ویڈیو میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ کوئی مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش نہ کرے۔
اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ ایم پی ایز او ایم این ایز کو ساتھ ملا کر میری حکومت کا تخٹہ الٹ دے گا یا پنجاب میں میری حکومت ختم کردے گا یہ بلیک میلنگ نہیں چلے گی۔ وہ کل کی بجائے بے شک آج یہ کام کردے۔ میں نے اپنے اس منشور سے پیچھے نہیں ہٹنا حکومت جاتی ہے تو چلی جائے میں نیا الیکشن کروا دوں گا۔
انہوں نے شہزاد اکبر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے کسی قسم کے پریشر میں نہیں آنا ایف آئی اے جو کام کر رہی ہے وہ مزید اپنے کام میں تیزی لائے جو بھی اس میں ملوث ہے سب کیخلاف کارروائی ہو نی چاہئے۔
یہ لوگ جتنا بھی اکٹھے ہو جائیں میں سمججھوں گا یہ بہت اچھا ہوا، جو لوگ چھپے ہوئے تھے وہ سب منظر عام پر آگئے۔