سندھ

این اے 249 میں تحریک انصاف کے 11 امیدوار دستبردار،ن لیگ کی پہلے ہی بڑی کامیابی

کراچی: کراچی کے حلقہ این اے 249 بلدیہ ٹاؤن کے ضمنی الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)ف کے امیدوار ن لیگ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 249 بلدیہ ٹاون ضمنی الیکشن کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج (جمعرات)آخری دن ہے۔ 53 میں سے23 امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں۔

اے ین پی کے اورنگزیب خان اور جے یو آئی ف کے عمرصادق مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہو گئے۔این اے 249 میں تحریک انصاف کے 11 امیدوار دستبردار ہوئے۔

حلقے میں اب مصطفی کمال، مفتاح اسماعیل، قادر مندوخیل اور حافظ مرسلین کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close