خیبر پختونخواہ

پیپلزپارٹی اور اے این پی رہنماوَں میں ملاقات طے پاگئی

پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدہ ہونے والی عوامی نیشنل پارٹی سے اہم رابطہ کیا گیا ، پیپلزپارٹی اور اے این پی رہنماوَں میں ملاقات طے پاگئی۔

 

میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد سابق صدر آصف علی زرداری اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام لے کر اے این پی کے مرکز ولی باغ پہنچ گیا ۔

اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک وفد اے این پی قیادت سے ملاقات کے لیے ولی باغ گیا ، جس میں نیئر حسین بخاری، شیری رحمان، ہمایوں خان اور فیصل کریم کنڈی وفد میں شامل ہیں ۔

دونوں جماعتوں کے درمیان وفود کی سطح پر پونے والی ملاقات میں ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے مستقبل سے متعلق اہم مشاورت کی گئی۔

یاد رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے بھی پی ڈی ایم کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔اے این پی رہنماء امیر حیدرہوتی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے منشور کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ن لیگ پنجاب اور جےیوآئی لاڑکانہ میں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر وضاحت دیں، شوکاز نوٹس کا مقصد اے این پی کو سیاسی نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کو شوکاز نوٹس دینے کا اختیار صرف اسفند یار ولی خان کو ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close