کھیل و ثقافت
جس بلے سے فخر زمان نے دو سینچریاں بنائیں وہ کس نے تحفہ میں دیا تھا ؟
جوہانسبرگ :قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے کہاہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف لگا تار دو سنچریاں جس بیٹ سے بنائیں وہ پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ نے دیا تھا۔
فخرزمان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو سیریز جیتنے کی سخت ضرورت تھی اور اس صورتحال میں جنوبی افریقا کو ان کے ہوم گراونڈ پر ہرانا بہت بڑی بات ہے۔
خوشی ہے کہ اس جیت میں میرا حصہ بھی شامل ہے اور اگر ٹی ٹوینٹی سیریز کا حصہ بنا تو کوشش کروں گا کہ ون ڈے کی طرح ہی کارکردگی دکھاوں۔
بیٹنگ کے دوران سنچری یا ڈبل سنچری ذہن میں نہیں ہوتی بس یہی کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کی پوزیشن بہتر بنانے اور کامیابی میں جتنا کردار ادا کیا جاسکے۔
مایہ ناز بلے باز نے کہا کہ سخت محنت کرکے اپنی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی تو کارکردگی بہتر ہوئی محمد حفیظ نے پی ایس ایل کے دوران بھی بہت سپورٹ کیا اور بہترین رہنمائی کی۔