سندھ

کراچی کے مصروف تجارتی و کاروباری مراکز ہفتے کے دو دن بند رہیں گے

کراچی: عالمی وباء کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر سرکاری احکامات اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانا شروع کر دیا گیا ہے۔

 

محکمہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے مصروف تجارتی و کاروباری مراکز ہفتے کے دو دن جمعے اور اتوار کو بند رہیں گے۔

محکمہ سندھ کے مطابق جنرل اسٹورز، بیکری، گوشت، پھل اور سبزیوں کی دکانیں صبح 6 سے رات 8 تک کھلی رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.6 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 267970 ہوگئی ہے جبکہ 4521 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close