فواد چوہدری دھڑلے سے اپنی سالگرہ پر جشن منا رہے ہیں جہاں موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیاہے۔
اسلام آباد : دوسروں کو نصیحت اور خود میاں فصیحت ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پریس کانفرنسز اور ٹویٹر پر ایس و پیز پر عملدرآمد کی تلقین کرتے نہیں تھکتے اور حکومت شہریوں کے خلاف ماسک نہ پہننے پر مقدمات سمیت چالان کر رہی ہے
لیکن وفاقی وزیر کو ان تمام پابندیوں سے ’ استثنیٰ ‘ حاصل ہے اور وہ دھڑلے سے اپنی سالگرہ پر جشن منا رہے ہیں جہاں موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔
View this post on Instagram
تفصیلات کے مطابق فوادچوہدری نے اپنی سالگرہ کے موقع پر پرُ وقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں خوب سجاوٹ کی گئی اور شوبز کی شخصیات کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ۔
تقریب کی سامنے آنے والی ویڈیو ز میں صاف دکھائی دیتا ہے کسی ایک شخص نے بھی ماسک نہیں پہن رکھا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا بلکہ قوالی کی دھن پر جھومتے ہوئے دکھائی دیئے ۔
View this post on Instagram
فواد چوہدری کی سالگرہ کی پارٹی میں معروف اداکارہ ریشم اور حرامانی نے اپنے شوہر سلمان ثاقب کے ہمراہ شرکت کی اور قوالی کی دھن پر ہلکا پھلکا رقص کرتی ہوئی بھی دکھائی دیں ۔
فواد چوہدری کی اہلیہ نساءحسین ابھرتی ہوئی فیشن ڈیزائنر ہیں جنہوں نے اپنے شوہر کیلئے اس پارٹی کا اہتمام کیا اور ساتھ ہی مہمانوں کو محظوظ کرنے کیلئے قوالی بھی کروائی ۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ فواد چوہدری جہلم کے حلقہ سے 2018 کے عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے اور وہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ممبر بھی ہیں ۔