پنجاب

لاہور : مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا

لاہور : پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جبکہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام سرکاری و نجی دفاتر بھی بند رہیں گے۔

 

اس حوالے سے یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلامیہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس بند رہیں گے البتہ متاثرہ علاقے میں مکینوں کی محدود نقل و حمل کی اجازت ہوگی، اور انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کرسکے گا۔

 

حکومت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اسپتال سمیت تمام میڈیکل سروسز، میڈکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ دودھ اور گوشت کی دکانیں، بیکریاں صبح

7 بجے سے شام 7 بجے تک کُھلی رہیں گی۔

 

اعلامیے کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقے میں پیٹرول پمپس صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کُھلیں گے جبکہ گروسری اسٹورز، جنرل اسٹورز اور آٹا چکیاں، فروٹ اور سبزیوں کی دکانیں بھی صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کُھلی رہیں گی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close