لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین کو ایک بارپھر کل کو طلب کرلیا۔
ایف آئی اے نے کہاہے کہ جہانگیرترین اور علی ترین اپنے ساتھ متعلقہ دستاویز لے کر آئیں، جہانگیر ترین اور علی ترین کیساتھ کمپنی سیکرٹری شاہد سلیم رانا کو بھی طلب کیاگیاہے۔
ایف آئی اے نوٹس میں کہاگیاہے کہ تینوںافراد انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں اورمکمل انڈی پینڈنٹ ویلیوایشن سالانہ فنانشل اسٹیٹمنٹ تفصیلات لائیں نوٹس میں مزیدکہاگیاہے کہ جے کے ایف ایس ایل کی 35 ہزارایکڑکے فارم کی مکمل تفصیلات دیں۔
اس کے علاوہ تین ارب سے زائد جے ڈی ڈبلیو کی جانب سے دیئے گئے ایڈوانس کی منی ٹریل دیں ،نوٹس میں کہاگیاکہ جہانگیر ترین اور علی ترین غیر ملکی اثاثوں کی مکمل تفصیلات دیں ۔