دنیا

دُولہا شادی تقریب میں مہمانوں کی جشن کے سلسلے میں فائرنگ کے نتیجے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے 230سے زائد ممالک میں براعظم ایشیاءکے پاکستان اور بھارت دو ایسے ملک ہیں جہاں اکثر اوقات خوشی ہو یا ماتم اندھا دھند ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شادی کی تقریب میں مہمانوں کی لاپرواہی سے ددلہا ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ 
اترپردیش میں دولہا شادی کی تقریب میں مدعو مہمانوں کی خوشی کے عالم میں کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں موت کے گھاٹ اتر گیا ہے۔ دولہے کی ہلاکت کا یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقہ سیتا پور میں بدھ کے روز پیش آیا ۔ امیت رستوگی کے سر میں گولی لگی اور وہ نیچے گر گیا ۔ دولہے کو فوری طور پر لکھنوءکے ایک ٹروما سینٹر لے جایا گیا تاہم اسے وہاں مردہ قرار دے دیا گیا ۔
یاد رہے کہ اترپردیش میں ہی سماج وادی پارٹی کے ورکز کی بلدیاتی انتخابات میں فتح کے جشن میں کی گئی فائرنگ سے ایک 8برس کا لڑکا ہلاک ہو گیا تھا۔ واقعہ کے بعد وہاں جشن کے سلسلے میں فائرنگ پر پابندی لگا دی تھی تاہم اس کے باوجود ایک روز بعد ہی ایک شادی کی تقریب میں جشن کے سلسلے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک 14برس کا لڑکا مارا گیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close