جنرل مک ماسٹرامریکی قومی سلامتی کےمشیرنامزد
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےپیغام میں کہا کہ انہوں نےجنرل ایچ آرمک ماسٹرکوقومی سلامتی کے مشیر کےعہدےکے لیے منتخب کیاہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مک ماسٹر نہایت تجربہ کار اور قابل ہیں امریکی فوج میں ان کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں نومنتخب مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹرکومبارکبادی۔
خیال رہےکہ جنرل مک ماسٹر لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فلن کی جگہ قومی سلامتی کےمشیرکا عہدہ سنبھالیں گے۔جنرل فلن کی ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل روسی سفیر کے ساتھ فون پر بات چیت کا معاملہ سامنے آنے کے بعدانہوں نے عہدے سےاستعفیٰ دے دیاتھا۔
یاد رہےکہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر کے لیے منتخب کیےگئے ریٹائرڈ وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ نےعہدہ سنبھالنےسے انکار کر دیاتھا۔
واضح رہےکہ امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر عراق اور افغانستان میں حکومت کی انسداد بدعنوانی کی مہم کے سربراہ رہے ہیں۔