Featuredاسلام آباد

85 کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی

 اسلام آباد: حکومت نے پچاسی کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی لگا دی ہے

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی فہرست تھانوں کو بھیج دی گئی ہے۔

نیکٹا کا کہنا ہے کہ شہری اپنی زکوٰۃ، خیرات اور عطیات منظور شدہ فلاحی تنظیموں کو دیں۔

نیکٹا نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے چندہ جمع کرنے پر عوام 080011111 پر اطلاع دیں۔

واضح رہے کہ نمائندہ جنگ کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر ملک بھر میں چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق کالعدم جماعت پر کسی بھی قسم کا چندہ لینے پر پابندی ہے اور وفاق کی طرف سے کالعدم جماعت پر چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کالعدم جماعت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور دیگر ایجنسیز کو چندہ اکٹھا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔

گزشتہ روز کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست ’فورتھ شیڈول‘ میں شامل کردیا گیا، شیڈول فور میں نام شامل ہونے کے بعد سعد رضوی کی جائیداد منجمد اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔

اس پابندی کے بعد سعد رضوی نہ کوئی بینک اکاؤنٹ استعمال کرسکیں گے، نہ ہی جائيداد کی خرید و فروخت کرسکیں گے، نیکٹا نے بھی تحریکِ لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close