اسلام آباد

مسلم لیگ ن ، قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے اور قرار داد کی حمایت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے اراکین نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے اور قرار داد کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

 

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے ناموس رسالتﷺ کے حوالے سے لائی جانے والی قرار داد کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جے یو آئی ایف کے اراکین نے بھی قرار داد کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلا س قبل مسلم لیگ ن کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔

جس کی صدارت سینئرنائب صد شاہد خاقان عباسی کررہے ہیں۔

اجلاس میں خرم دستگیر،طاہرہ اورنگزیب، اظہرقیوم ناہرا ،احسن اقبال، مریم اورنگزیب، رومینہ خورشید عالم، محسن شاہنواز رانجھا اور علی زاہد سمیت دیگر اراکین شریک ہیں۔

اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کیلئے حکمت عملی طے کی جارہی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close