انٹرٹینمنٹ

میاں بیوی گزشتہ 3سال میں 18بار گھر تبدیل کر چک،وجہ ایسی کہ شادی شدہ افراد بھی مسکرائے

نئی دہلی:بھارت میں ایک میاں بیوی گزشتہ 3سال میں 18بار گھر تبدیل کر چکے ہیں اور اس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔

 

 

انڈیا ٹائمز کے مطابق ان میاں بیوی کا تعلق ریاست مدھیاپردیش کے شہر بھوپال سے ہے۔

بیوی کاکروچوں سے اس قدر ڈرتی ہے کہ جس گھر میں اسے ایک بار کاکروچ نظر آ جائے، اس گھر میں رہنے سے انکار کر دیتی ہے جس پر بیچارا شوہر گھر تبدیل کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس جوڑے کی شادی 2017ءمیں ہوئی تھی اور تب وہ مسلسل گھر تبدیل کرتے آ رہے ہیں۔

تاہم اب شوہر اپنی بیوی کے اس خوف سے عاجز آ چکا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ”اب میں تنگ آ چکا ہوں اور اپنی بیوی کو طلاق دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہوں کیونکہ میں اب مزید لوگوں کے سامنے شرمندہ نہیں ہو سکتا۔

پہلی بار شادی کے چند ماہ بعد 2018ءمیں میری بیوی نے کچن میں ایک کاکروچ دیکھ لیا اور اس قدر چیخ و پکار کی کہ ہمارے ہمسائے بھی ہمارے گھر جمع ہو گئے۔

اس کے بعد اس نے کچن میں جانے سے انکار کر دیا اور ضد پکڑ لی کہ ہم گھر تبدیل کریں۔

اب کے بعد سے ہم 18بار گھر تبدیل کر چکے ہیں۔میں اسے کئی ماہرین نفسیات کے پاس بھی لیجا چکا ہوں لیکن اس کا کاکروچوں کاخوف جانے کا نام ہی نہیں لے رہا،دوسری طرف بیوی نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کے مسئلے کو سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہا بلکہ الٹا اسے ذہنی مریض قرار دینا چاہتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close