Featuredبلوچستان

کوئٹہ پھر لہو لہو : سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ

کوئٹہ: ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 11 زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سرینا ہوٹل میں ہونے والے زور دار دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 9 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دھماکہ سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ’دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں تھا‘۔

سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ نے بتایا کہ دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔

تاحال ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہیں ہوئی ہے تاہم ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سرینا ہوٹل کے گارڈز شامل ہیں۔

زخمیوں میں دو کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں ہوٹل کا ایک سیکیورٹی گارڈ اسد اللّٰہ اور ایک پولیس اہلکار سجاد عباسی اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close