سعودی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں 17 مئی سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا جائیگا۔
دوسری جانب سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر پروازوں کی بحالی میں 20 ممالک پر تاحال پابندی عائد ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے 20 ممالک کی فہرست میں ارجنٹائن، متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکہ، پاکستان، انڈیا، ترکی، فرانس، لبنان اور مصر شامل ہیں۔
اسکے علاوہ برازیل، پرتگال، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، سوئیڈن، سوئس کنسڈریشن، برطانیہ اور اٹلی بھی شامل فہرست ہیں۔