Featuredسندھ

کراچی کے ضلع وسطی اور ضلع کیماڑی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن،ڈبل سواری پر بھی پابندی

کراچی :عالمی وباء کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر کراچی کے ضلع وسطی اور ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے کراچی کے مصروف ترین ضلع وسطی کے تین جبکہ گلبرگ، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 21 اپریل سے 5 مئی تک رہے گا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقوں میں کسی بھی قسم کی تقریبات، کاروباری سرگرمیاں اور آمد و رفت کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close