کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت میں پراسیکیوشن ایم کیو ایم کارکنوں پر52 مقدمات میں الزامات ثابت کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے نائن زیرو آپریشن کیس میں 6 سال بعد ایم کیو ایم کارکنان کو دھماکا خیز مواد کے الزمات سے بری کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے نائن زیرو آپریشن کیس کافیصلہ6 سال بعد سنایا جس میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن ایم کیو ایم کارکنوں پر52 مقدمات میں الزامات ثابت کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
عدالت نے فیصلے میں ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز فیصل موٹا، عبید کے ٹو، نادر شاہ، عامر سرپھٹا اور دیگر کو کیس میں دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام سے بری کردیا ۔
فیصلے میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں فیصل موٹا کو 10 سال قید کا حکم دیا گیا ہے جبکہ فرحان شبیر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔