Featuredاسلام آباد

وزیراعظم اورجہانگیرترین کے ہم خیال اراکین کے درمیان ملاقات آج ہوگی

اسلام آباد : جہانگیرترین کا ہم خیال گروپ آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا ، جس میں ارکان کی جانب سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورجہانگیرترین کے ہم خیال اراکین کے درمیان ملاقات آج ہوگی ، ملاقات ہم خیال گروپ وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سےآگاہ کرے گا۔

 

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں 11قومی اور 22 ارکان صوبائی اسمبلی ہم خیال ارکان شامل ہیں۔

 

گزشتہ روز جہانگیر ترین گروپ کے تحفظات پر شوگر مافیا کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رضوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

 

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ابوبکر خدا بخش کو تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

 

یاد رہے دو روز قبل لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جہانگیرترین کےحامی اراکین اسمبلی سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں جہانگیر ترین کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات جلد یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

 

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی ارکان قومی اسمبلی اور مشیران نے وزیراعظم ‏عمران خان کو خط لکھا تھا، جس میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی ‏لینے کی درخواست کرتے ہوئے وزیراعظم سےملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close