Featuredانٹرٹینمنٹ
اکشے کمار اور ان کی اہلیہ کا 100 آکسیجن کانسینٹریٹرز کا عطیہ
بالی ووڈ: اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے دیویک فاؤنڈیشن کی مدد سے 100 آکسیجن کانسینٹریٹرز کا عطیہ دیا ہے۔
اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آکسیجن کے عطیے کے بارے میں ایک ٹوئٹ کیا۔
ٹوئنکل کھنہ نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ایک زبردست خبر ہےکہ دیویک فاؤنڈیشن جو کہ لندن ایلیٹ ہیلتھ کے ڈاکٹرز، ڈاکٹر درشنیکا پٹیل اور ڈاکٹر گووند بنکانی کے ذریعے 120 کانسینٹریٹرز کا عطیہ کر رہے تھے، اکشے اور میں نے ان کی مدد سے 100 آکسیجن کانسینٹریٹرز کا عطیہ دینے کا انتظام کیا ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ہم نے مجموعی طور پر 220 آکسیجن کانسینٹریٹرز کابندوبست کیا ہے۔‘
ٹوئنکل کھنہ نے عطیہ دینے کے لیے مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’چلیں ہم سب اپنا حصہ ڈالیں۔‘
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کے اس اقدام کو متعدد مشہور شخصیات اور ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اداکار اکشے کمار حال ہی میں کوروناوائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔