انٹرٹینمنٹ

سارہ خان کی ہسپتال میں بیڈ پر لیٹے ہوئے تصویر کا معمہ حل ہو گیا ، اداکارہ کس طرح وہاں پہنچیں ؟

لاہور: پا کستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کے شوہر فلک شبیر کی جانب سے ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے اداکارہ کی تصویر شیئر کی گئی تھی۔

 

 

 

 

جس نے پاکستانی عوام کو شش و پنج میں مبتلا کر رکھا تھا تاہم اب اداکارہ نے خود ہی اس معمے کو حل کرتے ہوئے ساری تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔

 

بی بی سی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سارہ خان نے بتایا کہ میں طبیعت میں بہتری محسوس نہیں کر رہی تھی ، ترکی سے لاہور پہنچی تو سیدھی کراچی چلی گئی جہاں میں نے اسی وقت نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ،لیکن شام کے وقت مجھے شدید دردشقیقہ کا شدید اٹیک ہوا ، میں اس وقت ٹائیفائڈ کی بیماری سے بھی گزر رہی تھی ۔

 

 

یہی وجہ تھی جس کے باعث اداکارہ ہسپتال پہنچ گئیں جہاں ان کی بیڈ پر لیٹے ہوئے تصاویر بنائی گئیں ، یہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئیں جس کے ساتھ وجہ بیان نہیں کی گئی تھی اور ان کے مداحوں میں بے چینی پھیل گئی اور وہ ان کیلئے فکر مند دکھائی دینے لگے ۔

 

اداکارہ نے کہ میں بیمارتھی اور لوگ سمجھے کہ شائد میں ابھی بھی ترکی میں ہی ہوں لیکن حقیقت میں ہم ترکی سے واپس آ چکے تھے ۔

 

ان کا کہناتھا کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ میرے مداح میری صحت کے بارے میں فکر مند ہیں او روہ میری جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

 

سارہ خان جولائی 2020 میں پاکستانی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں تھیں ۔

 

یہاں آ پ کو بتاتے چلیں کہ سارہ خان کا اس و قت ڈرامہ ’ رقص بسمل ‘ چل رہاہے جو کہ شائقین کے درمیان کافی مقبول ہو چکاہے اور روزانہ کی بنیاد پر شہرت کی نئی بلندیوں کو چھو رہاہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close