Featuredکھیل و ثقافت

زمبابوے پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ

ہرارے: ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے بغیر وکٹ گنوائے 103 رنزبنالیے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے،  ہوم ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستانی بولرز نے کمزور حریف زمبابوے کے بیٹسمینوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے زمبابوین بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا۔

دونوں اسٹار بولرز نے 4، 4 وکٹیں بھی حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ نعمان علی کے حصے میں آئی۔

زمبابوے کی جانب سے روئے کائیا 48، ڈونلڈ ٹریپانو 28 اور ملٹن شومبا 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قومی ٹیم نے پہلے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 103 رنز بنالیے، جبکہ خسارہ کم کرنے میں اسے مزید 73 رنز درکار ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close