کراچی: غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل آگے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ضمنی الیکشن پر پارٹی آفس کے باہر کی ویڈیو شیئر کردی۔
خیال رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 پر ضمنی الیکشن جاری ہے جس میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل آگے ہیں۔
Outside PMLN election office Baldia NA 249 🐅 pic.twitter.com/uO2YEluyYj
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 29, 2021
اس حوالے سے پارٹی کارکنان کے جشن مناتے ہوئے مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے آفس کے باہر پارٹی ترانوں پر کارکن رقص کر ہے ہیں۔