Featuredاسلام آباد
یومِ علی کے جلوسوں پر پابندی کا فیصلہ
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر نے یوم شہادت امام علی علیہ السلام کے جلوسوں پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیرمذہبی امور نورالحق اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی۔
این سی او سی کے مطابق یومِ علی کے موقع پر مجالس کے انعقاد کی اجازت ایس او پیز کے تحت ہوگی۔
یوم علیؓ پر جلوسوں پر پابندی کورونا کیسز بڑھنے پر لگائی گئی۔
این سی او سی کے مطابق پابندی خاص طور پر شہری علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے پر لگائی گئی۔