انٹرٹینمنٹ

بھارت میں کورونا کی خراب صورتحال پر ہالی ووڈ کی اداکارہ نے آواز بلند کر لی

ہالی ووڈ انڈسٹری کی معروف شخصیات اور اداکاروں نے بھارت میں تیزی سے بڑھنے والی کورونا کی صورتحال پر آواز بلند کر لی ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ ریس ودرسپون اور گلوکارہ کیٹی پیری کی جانب سے بھارت کی مدد کی اپیل سامنے آئی ہے۔

 

اداکارہ کیٹی یپری نے فوٹو ینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KATY PERRY (@katyperry)

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی کیپشن میں لکھا گیا کہ آپ لوگوں نے بھارت میں کورونا کی صورتحال کے بارے میں سنا ہوگا جہاں اس بیماری کے کیسز کی تعداد روزانہ ایک نیا ریکارڈ بنارہی ہے۔

کیٹی یپری نے مزید لکھا کہ اسپتالوں نے آکسیجن اور دیگر سہولیات کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو ایڈمٹ کرنے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کو اسپتال کے باہر مرتا دیکھ رہے ہیں۔

قابلِ غور بات یہ ہے کہ اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ پر امداد دینے کے لئے تفصیلات بھی شیئر کی ہے۔

 

 

علاوہ ازیں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ریس ودرسپون نے بھی بھارت کی امداد کے لئے اپیل کی ہے۔

جبکہ بھارت کی شوبز شخصیات بھی فنڈز اور طبی سہولیات فراہم کر کے کورونا متاثرین کی مدد کر رہی ہیں۔

امریکہ، آسٹریلیا اور تائیوان سمیت کئی ممالک آکسیجن، ویکسینز سمیت اہم ضروری اشیاء جلد از جلد بھارت پہنچانے کے لئے سرگرم ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے اور اموات کے لحاظ سے بھارت دنیا میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں کورونا سے کل اموات کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔

مسلسل کئی روز سے بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

 

 

گزشتہ روز تین ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن سلینڈر مہیا نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کو دم توڑتا دیکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

شمشان گھاٹ میں بھی اپنے پیاروں کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے باری کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close