Featuredپنجاب

فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کے خلاف مذمت کرتےہے، گورنرپنجاب

لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا انسانی حقوق کےعالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں، دنیا میں امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے پارٹی وفودکی ملاقاتیں ہوئیں ، دوران ملاقات میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ہربات میں کیڑے نکالناحکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے، وزیر اعظم ملک کو آگے اور مخالفین پیچھے لیکرجانا چاہتے ہیں۔

 

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ 5سوملین روپےکی سعودی سر مایہ کاری حکومتی پالیسوں پراعتمادہے، پاک سعودی عرب تعلقات خطے میں امن کیلئےاہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

 

 

 

گورنر پنجاب نے کہا کہ کامیاب حکومتی پالیسوں سےپاکستان مشکل وقت سےنکل رہاہے ، کوروناکےباوجودملکی بر آمدت میں اضافہ معاشی استحکام کاثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد الاقصیٰ کے باہرفلسطینیوں پر اسرائیلی حملےکی شدید مذمت

اس موقع پر گورنرپنجاب نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا انسانی حقوق کےعالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں، دنیامیں امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے، 22 کروڑ پاکستانی فلسطینی بہن بھائیوں کےساتھ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close